کویت کی جانب سے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر دو دن عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس طرح خلیجی ملک کے ملازمین چار دن کی تعطیلات سے مستفید ہوں گے، کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شیخ احمد العبداللہ الصباح کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 25 فروری بروز بدھ اور 26 فروری بروز جمعرات تمام سرکاری وزارتیں، تعلیمی ادارے اور عوامی محکمے بند رہیں گے۔کویت: درجنوں افراد کی شہریت منسوخ کر دی گئیواضح رہے کہ Kuwait میں جمعہ اور ہفتہ کو ہفتہ وار دو تعطیل ہوتی ہیں اس طرح کویت کے شہریوں کو چار چھٹیاں مل جائیں گی۔ملک میں کام کا آغاز اتوار یکم مارچ سے ہو گا، یہ تعطیلات کویت کے 65 ویں قومی دن اور 35 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے دی گئی ہیں۔