ماسکو(23 فروری 2026): روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے واضح کیا ہے کہ جوہری قوت کی ترقی اور اسے جدید بنانا روس کی "مکمل ترجیح” ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے فوج اور بحریہ کو مزید مضبوط بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے تجربات کی روشنی میں مسلح افواج کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔صدر پیوٹن نے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں اور نقل و حرکت کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقت کے توازن کو برقرار رکھنا روس کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘نیو اسٹارٹ’ معاہدہ ختم ہونے کے بعد اب روس اور امریکا کسی دفاعی معاہدے کے پابند نہیں رہے، اس لیے روس اپنی دفاعی صلاحیتوں کو ہر صورت برقرار رکھے گا۔روسی صدر کے مطابق یوکرین کے محاذ سے ملنے والے سبق فوج کی مستقبل کی حکمت عملی میں کلیدی کردار ادا کریں گے تاکہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا جا سکے۔ایران کا روس سے ایک کھرب 64 ارب روپے کا خفیہ میزائل معاہدہ طے پا گیا