امریکی ریاست الاسکا کے قریب 6.3 شدت کا زلزلہ

Wait 5 sec.

الاسکا: امریکا کی ریاست الاسکا کے قریب 6 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ الاسکا کے قریب آئے زلزلے کی گہرائی ایک کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔رپورٹس کے مطابق امریکی سونامی وارننگ سسٹم کے مطابق زلزلے کے بعد کسی قسم کی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے فلپائن کے علاقے پونداگویتَن کے جنوب مشرق میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔امریکی جیولوجیکل سروے نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ پونداگویتَن کے جنوب مشرق میں 128 کلومیٹر کے فاصلے پر 5.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔چین: شمال مغربی صوبے میں 5.5 شدت کا زلزلہرپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز 74.5 کلومیٹر گہرائی میں تھا جبکہ ابتدائی طور پر اس کے محل وقوع کا تعین 5.62 درجے شمالی عرض بلد اور 127.07 درجے مشرقی طول بلد پر کیا گیا۔