میکسیکو کا طاقتور ترین منشیات سرغنہ ’نیمیسوایل منچاووسیگویرا‘ فوجی آپریشن میں مارا گیا

Wait 5 sec.

میکسیکو کا طاقتور ترین منشیات سرغنہ ’نیمیسوایل منچاووسیگویرا‘مارا گیا،امریکی وزارتِ خارجہ نے نیمیسو“ایل منچو” کی گرفتاری پرپندرہ ملین ڈالرانعام مقررکررکھا تھا۔تفصیلات کے مطابق میکسیکو کی سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑے آپریشن کے دوران دنیا کے خطرناک ترین اور مطلوب منشیات سرغنہ نیمیسو ‘ایل منچو’ اوسیگویرا کو ہلاک کر دیا۔وال اسٹریٹ جرنل نے بتایا کہ یہ کارروائی جلیسکو میں امریکی دباؤ کے بعد عمل میں لائی گئی، جسے منشیات کے خلاف جنگ میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔دنیا کا سب سے زیادہ مطلوب منشیات ڈیلرایل منچو جلیسکونیو جنریشن کارٹیل کا رہنما تھا اور امریکی وزارتِ خارجہ نے اس کی گرفتاری یا معلومات پر 15 ملین ڈالر کا بھاری انعام مقرر کر رکھا تھا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی منشیات کی عالمی اسمگلنگ روکنے کے لیے ایک فیصلہ کن ضرب ہے۔ایل منچو کی ہلاکت کے بعد جلیسکو اور گردونواح کے علاقوں میں کارٹیل کے مسلح ارکان کی جانب سے شدید اور پرتشدد ردعمل دیکھنے میں آیا ہے:ڈرگ کارٹلز جو جدید فوجی اسلحے اور آلات سے لیس ہیں، نے ایئرپورٹ سمیت مختلف اہم تنصیبات پر حملے کیے، مسلح افراد نے کئی شہروں میں سڑکیں بلاک کر دیں اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی، جس سے معمولاتِ زندگی درہم برہم ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق کارٹیل کے ارکان کسی باقاعدہ فوجی یونٹ کی طرح منظم ہو کر سیکیورٹی فورسز کا مقابلہ کر رہے ہیں۔امریکی نائب وزیر خارجہ نے اس ہلاکت کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے میکسیکو میں جاری تشدد کے مناظر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس میں شہریوں کو میکسیکو کا سفر نہ کرنے اور وہاں موجود شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایل منچو کی ہلاکت سے میکسیکو میں طاقت کا توازن بگڑنے اور کارٹیلز کے درمیان خونی جنگ چھڑنے کا خدشہ ہے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے ہائی الرٹ برقرار رکھا ہوا ہے۔