گنگا جمنی تہذیب اور ادب وآداب کے لیے مشہوراترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ایک بار پھر ہندو۔ مسلم کھائی کو پاٹنے کی کوشش کرکے ملک کا مستقبل کہلانے والے طلباء نے عبادت کا احترام کرنے کی شاندارمثال پیش کی ہے۔ اطلاع کے مطابق لکھنؤ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے نام پر تاریخی لال بارہ دری اور اس کے اندر موجود قدیمی مسجد کے گیٹ کو سیل کر کے بیریکیڈ لگائے جانے سے ادارے میں کشیدگی پھیل گئی۔ اس کارروائی کے خلاف طلباء لیڈروں اور مسلم طلباء نے کیمپس میں شدید احتجاج کیا۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اے ایس آئی کی محفوظ کردہ اس بوسیدہ عمارت سے ہونے والے ممکنہ خطرے کو روکنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس کے جواب میں طلباء نے بیریکیڈ ہٹا دیئے اور مسجد کے باہر ہی نماز ادا کرنے لگے۔ اس دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال قائم کرتے ہوئے یونیورسٹی کے ہندو طلباء ڈھال بن کر کھڑے ہوگئے اور حفاظتی گھیرا بناکرنمازیوں کی حفاظت کی۔देखिएगा बाद में पहले शेयर कीजिए...लखनऊ विश्वविद्यालय में मुस्लिम छात्र नमाज पढ़ रहे हैं और हिंदू छात्र उनकी सुरक्षा के लिए पीछे खड़े हैं।कैंपस में 200 साल पुरानी लाल बारादरी है जिसके अंदर मस्जिद है। छात्र वही नमाज पढ़ते थे लेकिन अचानक मस्जिद को बंद कर दिया गया। बस फिर क्या… pic.twitter.com/9WKIhsVYmm— Kavish aziz (@azizkavish) February 22, 2026معلوم ہوکہ لال بارہ دری تقریباً 200 سال پرانی تاریخی عمارت ہے جسے نواب ناصر الدین حیدر نے 1800 عیسوی میں تعمیر کرائی تھی۔ یہ عمارت یونیورسٹی کے قیام سے پہلے کی ہے اور اسے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے ذریعہ محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ طلباء کا الزام ہے کہ انتظامیہ نے قدیمی مسجد کے حصے کو پیشگی اطلاع کے بغیر بند کر دیا۔ اس اچانک کارروائی سے مشتعل یونیورسٹی کے طلباء کی بڑی تعداد بارہ دری کے سامنے جمع ہوگئی اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔لکھنؤ کے سرکاری اسکول میں طلبا کے نماز ادا کرنے پر پرنسپل معطلاحتجاج کے دوران یونیورسٹی کیمپس میں ایک دلچسپ منظر سامنے آیا۔ جب مسجد کا گیٹ بند کئے جانے کی وجہ سے مسلمان طلباء نے مسجد کے باہر ہی نماز ادا کرنا شروع کی تو ہندو ساتھی ان کے دفاع میں اترآئے۔ یونیورسٹی کے ہندو طلباء نے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر نماز پڑھ رہے طلباء کے چاروں طرف ایک حفاظتی گھیرا (چین) بنالیا۔ اس پورے واقعہ کا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں طلباء مذہب کی دیوار کو توڑ کر ہم آہنگی کا پیغام دیتے نظر آرہے ہیں۔ان حالات میں اپنی کارروائی کا جواز پیش کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ لال بارہ دری عمارت مکمل طور پر بوسیدہ ہوچکی ہے اور کسی بھی وقت منہدم ہوسکتی ہے۔ رجسٹرار کے مطابق وہاں موجود بینک، کلب اور کینٹین کو بھی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرخالی کرایا جانا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اے ایس آئی کو کئی خطوط لکھے لیکن کوئی جواب نہ ملنے کے بعد سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بیریکیڈنگ کی گئی۔ پولیس کی موجودگی میں طلباء کو سمجھانے کی کوشش کی گئی تاکہ حالات خراب نہ ہوں۔مسجد کے سیل ہونے اور طلباء کے احتجاج کا معاملہ اب طول پکڑنے لگا ہے۔ احتجاجی طلباء نے اس مسئلہ پر کانگریس لیڈرعمران پرتاپ گڑھی سے فون پر بات کی۔ انہوں نے اپنے تحفظات اور مطالبات کو تفصیل سے بتایا۔ عمران پرتاپ گڑھی نے انہیں یقین دلایا کہ وہ مناسب فورم پر ان کی آواز اٹھائیں گے اور اس معاملے میں ان کی مکمل حمایت کریں گے۔ فی الحال طلباء اپنے مطابات پر مصر ہیں کہ جب تک گیٹ نہیں کھولا جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔