میکسیکو سٹی(23 فروری 2026): کینیڈین صحافی ڈین ڈیکس نے میکسیکو کی موجودہ صورتحال پر ایک چشم کشا ویڈیو رپورٹ جاری کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میکسیکو اس وقت عملی طور پر حالتِ جنگ میں ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک بدنامِ زمانہ ‘ڈرگ لارڈ’ کی ہلاکت کے بعد میکسیکو بھر میں تشدد کی لہر دوڑ گئی ہے اور ڈرگ کارٹیلز نے ریاست کے خلاف کھلی جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔متاثرہ علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کارٹیل کے کارندے اب لبادہ بدل کر فوجی لباس پہن کر سیکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملے کر رہے ہیں، جس سے شناخت اور دفاع میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔میکسیکو کا طاقتور ترین منشیات سرغنہ ’نیمیسوایل منچاووسیگویرا‘ فوجی آپریشن میں مارا گیاکینیڈین صحافی کا کہنا ہے کہ ڈرگ کارٹیلز کی جانب سے شہروں میں بڑے پیمانے پر جلاؤ گھیراؤ کیا گیا ہے، جس میں درجنوں گاڑیاں اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز نذرِ آتش کر دیے گئے ہیں۔تشویشناک بات یہ ہے کہ اب کارٹیلز نے سیاحتی مراکز، ریزورٹس اور ہوٹلوں پر بھی حملوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے باعث غیر ملکی سیاحوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملک سے باہر جانے کی کوشش کرنے والے افراد بھی محفوظ نہیں ہیں اور ایئرپورٹس کے اطراف میں مسلسل حملوں اور کشیدگی کی وجہ سے ہوائی سفر بھی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by ARY News (@arynewstv)