اگر آپ موسم سرما میں گھومنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو آپ کے لیے اچھی خبر ہے کہ بجٹ ایئرلائن نے بکنگ پر 40 فیصد تک کی رعایتی اسکیم متعارف کروائی ہے۔متحدہ عرب امارات کے رہائشی رمضان یا موسم گرما کے شروع میں سفر کی منصوبہ بندی کرنے والے اب پروازوں میں بچت کر سکتے ہیں کیونکہ شارجہ میں مقیم ایئر عربیہ نے 40 فیصد تک رعایت کا اعلان کیا ہے۔ایئر لائن کے مطابق مسافر 25 فروری 2026 تک 25 مارچ سے 15 جون 2026 کے درمیان سفر کے لیے ایئر لائن کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر پرومو کوڈ رمضان استعمال کر سکتے ہیں۔پیشکش کے تحت، مسافر بنیادی کرایوں میں 20 فیصد، ویلیو کرایوں میں 30 فیصد اور الٹیمیٹ کرایوں میں 40 فیصد کی چھوٹ حاصل کر سکتے ہیں۔پروموشن کا اطلاق پورے مشرق وسطیٰ کے متعدد مقامات پر ہوتا ہے، بشمول کویت، بحرین، قطر، لبنان، شام، ایران، عمان اور مصر۔ یورپ میں، رعایتی راستوں میں یونان، اٹلی، آسٹریا، جمہوریہ چیک، پولینڈ اور جرمنی شامل ہیں۔پیشکش میں شامل دیگر مقامات میں روس، آرمینیا، ترکی اور مالدیپ شامل ہیں۔ایئر عربیہ نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ رعایت فی مسافر، فی پرواز کی سمت، روٹ اور کرایہ کی قسم کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔یونان، اٹلی، آسٹریا، جمہوریہ چیک، پولینڈ، جرمنی، مصر، ایتھوپیا، یوگنڈا، کینیا، روس، قازقستان، ازبکستان، کرغزستان، آذربائیجان، آرمینیا، جارجیا، ترکی اور تھائی لینڈ کے لیے، زیادہ سے زیادہ رعایت بیسک کے لیے 80درہم، ویلیو کے لیے 100 اور الٹیمیٹ کے لیے150 دہم ہے۔دریں اثنا، سعودی عرب، کویت، بحرین، قطر، عمان، ایران، شام، لبنان، اردن، عراق، پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور مالدیپ کے لیے، زیادہ سے زیادہ رعایت بیسک کے لیے 50، ویلیو کیلیے 70درہم، اور الٹیمیٹ کے لیے 100 درہم ہے۔