حماس کا نئے سربراہ سے متعلق اہم بیان

Wait 5 sec.

غزہ: ایک سینئر حماس عہدیدار نے گزشتہ روز اے ایف پی کو بتایا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اپنے نئے سربراہ کے انتخاب کے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جس کے لیے دو نمایاں رہنما میدان میں ہیں۔عرب خبر رسا ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس نے حال ہی میں نئی شوریٰ کونسل کی تشکیل مکمل کی ہے، جو زیادہ تر مذہبی علما پر مشتمل ایک مشاورتی ادارہ ہے، اس کے ساتھ ساتھ نیا سیاسی بیورو بھی قائم کر لیا گیا ہے۔7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد شروع ہونے والی غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی افواج نے تنظیم کے کئی رہنماؤں کو قتل کیا جن میں دو سابق سربراہان بھی شامل ہیں۔عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تحریک نے اپنے داخلی انتخابات مکمل کر لیے ہیں اور اب سیاسی بیورو کے نئے سربراہ کے انتخاب کے آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم کی قیادت کی دوڑ اس وقت خالد مشعل اور خلیل الحیہ کے درمیان ہے۔ایران کیوں نہیں جھکا؟ وزیر خارجہ نے ٹویٹ میں ٹرمپ کی حیرانی دور کر دیحماس کے ایک دوسرے ذریعے نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی، جو گزشتہ ماہ اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہوئی، کے باوجود غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔