ایران نے یورپی یونین کی بحری و فضائی افواج کو دہشت گرد قرار دے دیا

Wait 5 sec.

تہران (22 فروری 2026): ایران نے یورپی یونین کی بحری و فضائی افواج کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق تہران نے ہفتے کے روز یورپی یونین کے رکن ممالک کی مسلح افواج کو ’’دہشت گرد تنظیموں‘‘ کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔ایرانی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہمارا اقدام یورپی یونین کے حالیہ فیصلے کا جواب ہے، جس میں پاسداران انقلاب پر ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر پابندی لگائی گئی ہے۔یورپی یونین نے ایران میں حالیہ حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں میں پاسدارانِ انقلاب کو باضابطہ طور پر کریک ڈاؤن کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یورپی حکومتوں نے آئی آر جی سی کو اقوامِ متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں اور قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نامزد کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے پاسداران انقلاب کو اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سرکاری اجزا میں سے ایک قرار دیا۔ٹرمپ ایران پر حملے پر بضد، وائٹ ہاؤس کے اندر نیا محاذ کھل گیاتہران نے اپنے مؤقف میں واضح کیا کہ ’’اسلامی جمہوریہ ایران باہمی برتاؤ کے اصول کی بنیاد پر عمل کرے گا۔‘‘ واضح رہے کہ فہرست میں شامل کیے جانے کے بعد پاسداران انقلاب پر یورپی یونین کے انسدادِ دہشت گردی پابندیوں کے نظام کے تحت پابندیاں عائد ہوں گی، جس میں فنڈز اور دیگر مالی اثاثوں یا معاشی وسائل کو منجمد کرنا شامل ہیں۔خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے درمین جنگ کے خدشات بڑھنے لگے ہیں، دوسرا امریکی بحری بیڑا جیرالڈ فورڈ بحیرہ روم میں داخل ہو گیا ہے، امریکا نے اردن کے ایئربیس پر بھی 60 لڑاکا طیارے کھڑے کر دیے ہیں۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے بین الاقوامی طاقتیں ایران کو جھکنے پر مجبور کرنے کے لیے صف بندی کر رہی ہیں، ایران اس دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔