تہران (23 فروری 2026): ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں اسٹیو وٹکوف کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حیرانی دور کر دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ نے ٹویٹ کیا کہ ہم اس لیے نہیں جھکتے کیوں کہ ہم ایرانی ہیں۔اسٹیو وٹکوف نے امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حیران ہیں کہ امریکا کے تمام تر دباؤ کے باوجود ایران نے ابھی تک واشنگٹن کے مطالبات کیوں نہیں مانے۔Curious to know why we do not capitulate? Because we are IRANIAN. pic.twitter.com/jVgbkZv742— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) February 22, 2026انھوں نے کہا تھا کہ خطے میں ہماری بحری قوت کے حجم کے باوجود تہران نے ہمت کیوں نہیں ہاری اور آ کر صاف صاف یہ کیوں نہیں کہہ دیا کہ بس ہم اب جوہری ہتھیار نہیں چاہتے؟قیادت کے قتل کا اندیشہ، خامنہ ای نے انتظامی امور کس کو سونپ دیے؟ نیویارک ٹائمز کا دعویٰاس بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’آپ جاننا چاہتے ہیں کہ ہم کیوں نہیں جھکتے، کیوں کہ ہم ایرانی ہیں۔‘‘