غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا نہ تھمنے والا سلسلہ تاحال جاری ہے، جنوری 2024 میں غزہ میں گولیوں سے چھلنی کار کے اندر پھنسی ہوئی ایک 6 سالہ بچی نے التجا کی تھی کہ اسے بچایا جائے، معصوم بچی ہند رجب اور اس کے خاندان کے پانچ افراد اور دو ڈاکٹر 12 دن بعد مردہ حالت میں ملے تھے۔رپورٹس کے مطابق معاملہ سامنے آنے کے بعد کال میں ریکارڈ ہونے والی بچی ہند رجب کی آواز کا آڈیو، بڑے پیمانے پر متاثر کن گانوں، احتجاجی تحریکوں میں استعمال ہونے کے بعد اب تیونس کے فلم ساز کاؤتھر بین ہانیہ کی ایک فلم کا حصہ بن گیا ہے۔گزشتہ روز وینس فلم فیسٹیول میں ”وائس آف ہند رجب” کو اسکرین کیا گیا۔ یہ اسرائیل اور حماس جنگ میں مدد کے لیے آواز لگانے والی ایک بچی کی آواز پر مبنی دستاویزی فلم ہے۔ فلم میں فلسطینی بچی ہند رجب کی کال کے حقیقی آڈیو کو استعمال کیا گیا ہے، جبکہ اس میں جو اداکار ہیں وہ ہند کی کال کے پہلے جواب دینے والوں کی تصویر کشی کرتے نظر آرہے ہیں۔بین ہانیہ کے مطابق جب آپ ہند رجب کی آواز سنتے ہیں تو آپ ایسا محسوس کرتے ہیں جیسے آپ لاچار، بے بس، انتہائی مظلوم ہیں۔ہند رجب جس گاڑی سے مدد کے لئے پکار رہی تھی اسی گاڑی میں اس کی کزن لایان بھی موجود تھی۔ اس نے خاندان کے افراد کو بتایا تھا کہ اسرائیلی فورسز ان پر فائرنگ کر رہی تھیں، اس سے پہلے کہ وہ مارے جائیں۔ ہلال احمر نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے اس کی ایمبولینس پر فائرنگ کی۔ تبصرے کے لیے پوچھے جانے پر، اسرائیلی فوج نے بنا کوئی وضاحت دیے کہا کہ، اس واقعے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ریڈ کریسنٹ کے اپنے طبی ماہرین اور ہند سے رابطہ منقطع ہونے کے 12 دن بعد سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی آڈیو کو سن کر، بین ہانیہ نے کہا کہ انہیں ایسا محسوس ہوا کہ انہیں کچھ کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ وہ اس معصوم آواز کی مدد کر سکیں۔بین ہانیہ کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگا جیسے وہ مجھ سے اسے بچانے کے لیے کہہ رہی ہے۔ انھوں نے کہا، یہ بات عقل سے دور ہے کیونکہ میں جانتی تھی کہ سانحہ ہو چکا ہے۔ میں نے اپنے آپ سے پوچھا، ‘میں کیا کر سکتی ہوں،’ اور میں صرف ایک چیز جانتی ہوں: کہانیاں کیسے سنائیں۔”اس دن کی کالوں کی مکمل ریکارڈنگ سننے کے بعد ہانیہ کا عزم پکا ہو گیا۔ہند کی والدہ وسام حمادہ سے بین ہانیہ نے بات کی، جنہوں نے اسے ہند رجب کے بارے میں، سمندر سے اس کی محبت سے لے کر دانتوں کا ڈاکٹر بننے کے خواب تک سب کچھ بتایا۔ اس کے بعد بین ہانیہ نے اپنی کاسٹ کو اکٹھا کیا، جن میں سجا کلیانی، موتاز ملہیس، کلارا خوری اور عامر ہلیل شامل ہیں۔ اس کے لیے یہ اہم تھا کہ اس کے اداکار فلسطینی تھے۔بین ہانیہ نے بتایا کہ اس کہانی میں اور غزہ میں عام طور پر جو کچھ ہو رہا ہے، وہ ایک ایسی چیز ہے جو افسانے سے باہر ہے۔ مجھے کچھ بھی ایجاد کرنے کی ضرورت نہیں تھی، جو پاگل بنا دے۔ کہانی، ریکارڈنگ، اس کی کزن کی موت سے شروع ہوتی ہے۔ اور اب ایک اور بچہ ہے جسے ہمیں بچانا چاہیے۔ایک چیز جو وہ نہیں دکھانا چاہتی تھی وہ لاشوں سے بھری شاٹ آؤٹ کار میں پھنسی ایک چھوٹی بچی تھی۔’مرزاپور‘ کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری!بین ہانیہ نے کہا، ”میرے لیے، خوف کی تصاویر دکھانا زیادہ دلچسپ نہیں تھا کیونکہ ہم انہیں انٹرنیٹ پر دیکھتے رہتے ہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کا کوئی اثر نہیں ہے، لیکن یہ ایسا ہے جیسے دنیا بے حس ہو گئی ہے۔بین ہانیہ نے کہا کہ بچی کی آواز ان کے لیے ایک انتہائی مقدس چیز تھی۔ اس نقطہ نظر سے کہانی سنانے کا انتخاب میرے لیے بہترین طریقہ تھا۔