بےدخل کرنے کے اسرائیلی بیانات ناقابل قبول ہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں، سعودی عرب

Wait 5 sec.

سعودی عرب نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے رفح کراسنگ سے بےدخلی کے منصوبے پر سخت ردعمل دیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کے بیانات ناقابل قبول ہیں ہم فلسطینی عوام کےساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ غزہ شہر کے 40 فیصد حصے پر قابض ہیں۔غزہ شہر میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری نے فلسطینیوں کو گھر چھوڑنے پر مجبور کیا جبکہ ہزاروں نے انخلا کی اسرائیلی دھمکی کی مخالفت کا اعلان کیا۔غزہ کے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز اسرائیلی حملے سے کم از کم 53 افراد شہید ہوئے، زیادہ تر حملے غزہ شہر میں کیے گئے جہاں اسرائیلی فوج نے مضافاتی علاقوں میں پیش قدمی کی اور اب وہ شہر کے مرکز سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرین نے زیتون اور شیخ رضوان علاقوں کا نام لیتے ہوئے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ہم فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا رہے ہیں، آج ہم غزہ شہر کے 40 فیصد علاقے پر قابض ہیں۔