خفیہ کیمرے کے ذریعے خواتین کی نازیبا ویڈیو ریکارڈ کرنے والا بھارتی پائلٹ پکڑا گیا

Wait 5 sec.

نئی دہلی (5 ستمبر 2025): پولیس نے خواتین کی نازیبا ویڈیو ریکارڈ کرنے والے بھارتی پائلٹ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے خفیہ کیمرہ برآمد کر لیا۔انڈین میڈیا کے مطابق ملزم پائلٹ کی شناخت 31 سالہ موہت پریہ درشی کے نام سے ہوئی جو ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ کا رہائشی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کو دہلی کے جنوب مغربی ضلع کے کشن گڑھ پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے 30 اگست کو ایک خاتون کی شکایت پر گرفتار کیا۔کشن گڑھ گاؤں کی رہنے والی خاتون نے شکایت درج کروائی کہ 30 اگست کو رات تقریباً 10:20 بجے وہ شانی بازار میں موجود تھی جہاں انہوں نے دیکھا کہ ایک شخص خفیہ کیمرے کے ذریعے بغیر ان کی ویڈیو ریکارڈ کر رہا تھا۔پولیس نے دفعہ 77/78 BNS کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے تحقیقات کیلیے ٹیم تشکیل دی گئی۔ابتدائی تفتیش کے دوران آس پاس کے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ مقامی بیٹ اسٹاف اور خفیہ مخبروں کو انٹیلی جنس اکٹھا کرنے کیلیے متحرک کیا گیا، مقامی انٹیلی جنس کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کیا۔پوچھ گچھ کے دوران ملزم پائلٹ نے خواتین کی نازیبا ویڈیو ریکارڈ کرنے کا اعتراف کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ایک نجی ایئر لائن میں پائلٹ ہے۔