امریکا کی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کو کھلی دھمکی

Wait 5 sec.

ایکواڈور(5 ستمبر 2025): امریکا نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنے سے خطے میں مسائل میں اضافہ ہوگا۔خبر ایجنسی کے مطابق ایکواڈور میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تمام ممالک کو متنبہ کیا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے سے مسئلہ گھمبیر ہو جائے گا۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فرانس اور دیگر ممالک کو فلسطینی ریاست کی حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ یہ اقدام سنگین نتائج کو جنم دے سکتا ہے، روبیو نے زور دے کر کہا کہ ایسے فیصلے غلط اور غیر حقیقی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کو واضح طور پر امریکا کے موقف کے بارے میں بتا دیا گیا ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے سے اسرائیل کی سخت کارروائیاں شروع ہو سکتی ہیں، ان کے بقول اس قدم سے قیام امن میں مدد نہیں ملے گی بلکہ عدم استحکام بڑھے گا، اس اقدام سے غزہ میں جنگ بندی مشکل ہو جائے گی۔دریں اثنا، اسرائیل کے وزیر خزانہ نے مغربی کنارے کے کچھ حصوں کو ضم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس سے فلسطینی ریاست کا تصور ختم ہو جائے گا، اس کے جواب میں متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو مغربی کنارے کے الحاق کے خلاف خبردار کیا ہے۔متحدہ عرب امارات نے اسے سرخ لکیر قرار دیا، برطانیہ اور فرانس سمیت کئی یورپی ممالک اب بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کی حمایت کرتے ہیں اور وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اس پر بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ترک صدر اردوان نے نیتن یاہو کو دنیا کا ظالم ترین انسان قرار دے دیا