11 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کو بڑی سزا سنادی گئی

Wait 5 sec.

بھارت کے نلگنڈہ میں نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کے مقدمے میں ملزم کو ریاست تلنگانہ نلگنڈہ کی عدالت نے 22 سال قید کی سزا سنادی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم ٹی یادیا نے 11 سالہ نابالغ لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا، اس واقعے پر 2016 میں چندور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 2018 سے کیس کی سماعت جاری تھی اور آج عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا۔رپورٹس کے مطابق عدالت نے ملزم کو 22 سال قید کے ساتھ 35 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ عدالت نے متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ 50 ہزار روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔معروف بھارتی اداکار خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتاربھارت ٹیلی ویژن اداکار آشیش کپور کو خاتون سے مبینہ ریپ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی پولیس نے اداکار آشیش کپور کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے، خاتون نے ان پر الزامات عائد کیے کہ اداکار نے ایک پارٹی کے دوران واش روم جنسی طور پر ہراساں کیا۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون سے زیادتی کا مقدمہ بھارتی دارالحکومت کے سول لائنز پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا، پولیس نے آشیش کو پونے سے گرفتار کیا، جہاں وہ اپنی نقل و حرکت کو چھپاتے ہوئے مختلف مقامات پر روپوش تھا۔راولپنڈی : کمسن لڑکے کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو 3 بار سزائے موت کی سزاپولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ اگست کے دوسرے ہفتے میں دہلی میں ایک پارٹی کے دوران آشیش نے اسے باتھ روم میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، 11 اگست کو ہی ایف آئی آر درج کی گئی تھی، جس کے بعد سے پولیس کو وہ مطلوب تھے۔پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں آشیش کے ساتھ کچھ دیگر نامعلوم افراد کا بھی ذکر کیا تھا، لیکن بعد میں اس نے اپنا بیان تبدیل کرتے ہوئے صرف آشیش پر ریپ کا الزام عائد کیا ہے۔