امریکی صدر کی بڑی دعوت میں ایلون مسک نظر انداز

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکنالوجی کمپنی کے مالکان کے اعزاز میں عشائیہ دیا، تاہم اس میں ایلون مسک کو مدعو نہیں کیا گیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاوس میں ڈنر میں بل گیٹس، مارک زکربرگ، ٹم کک، سیم الٹمین سمیت دیگر ٹیکنالوجی آئیکونز شریک ہوئے۔ مذکورہ عشائیے میں ایلون مسک کو مدعو نہیں کیا گیا۔اس موقع پر آرٹیفشل انٹیلجنس اور سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔ جس پر فیس بک کے مارک زکربرگ نے بتایا کہ وہ چھ سو ملین ڈالر کے نئی سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں، جبکہ گوگل نے دو سو پچاس ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے حوالے سے آگاہ کیا۔اسی طرح ایپل کے ٹم کک نے بھی امریکی صدر ٹرمپ کو مزید سرمایہ کاری کے حوالے سے یقین دہانی کروائی۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی وزارتِ دفاع کا پرانا نام کل بحال ہوجائے گا۔ اسے اب پھر سے ڈپارٹمنٹ آف وار کہا اور لکھا جائے گا۔روئٹرز کا کہنا ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے۔ جس کے بعد وزارتِ دفاع پھرسے محکمہ جنگ کہلائے گا۔امریکا نے چین سے روابط پر امریکی شہریوں پر ویزا پابندیاں عائد کردیںصدرٹرمپ کا کہنا ہے محکمہ دفاع سننے میں اچھا نہیں لگتا، ہم کس چیز کا دفاع کررہے ہیں اور دفاع ہی کیوں کررہے ہیں؟ ماضی میں اس محکمے کا نام محکمہ جنگ ہوا کرتا تھا، یہ سننے میں بھی اچھا لگتا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ ہم نے جنگ عظیم اول جیتی، جنگ عظیم دوم جیتی اور بہت سی جنگیں جیت چکے ہیں۔