امریکا میں ہنڈائی پلانٹ پر امیگریشن فورس کے چھاپے پر جنوبی کوریا نے واشنگٹن سے احتجاج کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکی امیگریشن حکام نے جارجیا میں ہنڈائی ایل جی بیٹری پلانٹ پر چھاپہ مارا جس کے دوران سیکڑوں ملازمین کو حراست میں لیا گیا۔وزارت خارجہ جنوبی کوریا نے کہا کہ ہمارے سرمایہ کاروں اور شہریوں کے حقوق متاثر نہ کریں، چھاپے کے باعث ہنڈائی فیکٹری میں کام رک گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امیگریشن حکام کے چھاپے میں 450 افراد کو حراست میں لیا گیا جب کہ کورہائی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ہنڈائی پلانٹ سے 560 کارکنان کو حراست میں لیا گیا۔رپورٹس کے مطابق 300 جنوبی کوریائی شہری زیرحراست ہیں۔جنوبی کوریائی وزارت خارجہ نے واشنگٹن اور اٹلانٹا میں سفارتکار روانہ کر دیئے ہیں۔ جنوبی کوریا نےجولائی میں امریکا میں 350 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا تھا۔