ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی شخص بن سکتے ہیں؟

Wait 5 sec.

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی دنیا کی معروف کمپنی ٹیسلا نے اپنے سی ای او ایلون مسک کو بے مثال اور تاریخ کا سب سے بڑا سیلری پیکج تجویز کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلابورڈ نے ایلون مسک کے لیے کھربوں ڈالر کا معاوضہ پیکج تجویز کردیا۔معاوضہ پیکج 10سال کے دوران کارکردگی اہداف سے مشروط ہوگا، اگر ایلون مسک نے اہداف پورے کیے تو وہ دنیا کے پہلے کھرب پتی شخص بن سکتے ہیں۔غیر ملکی خبرایجنسی رپورٹ کے مطابق پہلاہدف ٹیسلا کی مالیت کو 2 کھرب ڈالر تک لے جانا ہے،10سالہ منصوبے کےاختتام تک ٹیسلا کی مالیت8.6کھرب ڈالر مقرر کی گئی ہےشیئرز ہولڈرز بورڈ کی طرف سے دی گئی تجاویز منظور ہونے کی صورت میں سی ای او کو ایک کھرب ڈالر (740 ارب پاؤنڈ) سے بھی زیادہ کا پیکج مل سکتا ہے۔ ایلون مسک کی تنخواہ یابونس نہیں ہوگا، معاوضہ صرف ٹیسلا شیئرز کی صورت میں ملے گا۔اس منصوبے کا مقصد مسک کو کمپنی کے مستقبل کے بڑے اور انقلابی اہداف کے لیے پرعزم رکھنا ہے۔ ٹیسلا شیئر ہولڈرز6نومبر کو پیکج پر ووٹ دیں گے۔اس نئی مجوزہ اسکیم کے تحت اگر کمپنی اگلے 10 برسوں میں اپنی مارکیٹ ویلیو کو موجودہ تقریباً 1.1کھرب ڈالر سے بڑھا کر 8.6 کھرب ڈالر تک لے جانے میں کامیاب ہوجاتی ہے، تو مسک کو ٹیسلا کے کل شیئرز کا 12 فیصد مل سکتا ہے، جس کی موجودہ مالیت تقریباً 1.03 کھرب ڈالر بنتی ہے۔ٹیسلا کو2035تک مجموعی طور پر2کروڑ گاڑیاں فراہم کرنا ہوں گی، منصوبے میں ایک ملین خود کار روبو ٹیکسیاں متعارف کرانے کا بھی ہدف شامل ہے جبکہ ایلون مسک کو ایک ملین اے آئی بوٹس فراہم کرنے کا ہدف بھی دیا گیا ہے۔مسک کو کم ازکم ساڑھے7سال کمپنی کے ساتھ رہنا لازمی ہوگا، پورا معاوضہ صرف2035تک مسک کے قیام کی صورت میں مل سکے گا۔ایلون مسک کےپاس اس وقت ٹیسلاکے13فیصدشیئرزہیں، پیکج سےمسک کومزید12فیصدشیئرزمل سکتےہیں، طاقت میں اضافہ ہوگا، سیلز میں کمی اور حریف چینی کمپنی بی وائی ڈی کے ابھار سے ٹیسلا شیئرز میں25فیصد کمی آئی۔یورپ میں ٹیسلا کی فروخت40فیصد گری ہے جبکہ چین کی بی وائی ڈی کی سیلزمیں اضافہ ہواٹیسلاکے سہ ماہی منافع میں بڑی کمی،1.39ارب ڈالرسے409 ملین ڈالر رہ گیا