مغربی ایشیا میں امریکہ۔اسرائیل تنازع کو 5 ہفتے سے زیادہ کا عرصہ گزرچکا ہے۔ اس دوران دونوں ممالک کی افواج لگاتار ایران کے شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنارہی ہیں وہیں ایران اپنی پوری طاقت کے ساتھ دفاعی کارروائی میں مصروف ہے۔ اسی دوران اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے ایران اور لبنان میں بڑے پیمانے پرفوجی آپریشن کرتے ہوئے 200 سے زائد ایرانی اور لبنان میں 140 حزب اللہ کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ آپریشن اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کی طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیتوں اور دفاعی نیٹ ورک تباہ کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا تھا۔IDF strikes over 200 Iranian targets, 140 Hezbollah sites to dismantle military infrastructureRead @ANI Story| https://t.co/lEzHkXCJU2 #Israel #IDF #IranianTargets #Hezbollah #MilitaryInfrastructure #WestAsiaConflict pic.twitter.com/vd22YFulPX— ANI Digital (@ani_digital) April 5, 2026اسرائیل نے جنوبی لبنان میں رکھا قدم، حزب اللہ کے خلاف آئی ڈی ایف کا گراؤنڈ آپریشن شروعاسی طرح آئی ڈی ایف نے ایران کے اندر کئی اہم اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا جس میں آئی آر جی سی کا فضائی دفاعی نظام بھی شامل بتایاگیا ہے۔ اس کے علاوہ طیاروں کو نشانہ بنانے کے لیے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری، ذخیرہ اندوزی اور ترقی سے متعلق مقامات پر بھی حملے کی تصدیق کی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ایران کے مضبوط میزائل سسٹم کے سامنے بے بس آئی ڈی ایف اب اس کے حامیوں کے شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بناکر دباؤ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔لبنان میں آئی ڈی ایف نے بنیادی طور پر حزب اللہ کی اعلیٰ قیادت اور خصوصی دستوں کے خلاف فضائی حملے کیے ہیں۔ لبنان میں نشانہ بنائے گئے مقامات میں حزب اللہ کا تربیتی سینٹر اور کئی ہتھیاروں کے ذخیرہ اور لانچنگ سائٹس شامل ہیں۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق حزب اللہ کے رضوان فورس کے ہیڈکوارٹر پر حملے کی وجہ سے گروپ کے کمانڈ ڈھانچے کو جھٹکا لگا ہے۔ایران نے امریکہ کو پھر پہنچایا شدید نقصان، ترکیے میں جوہری تنصیبات پر میزائل سے کیا حملہوہیں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں سے ایران کے صنعتی اڈے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی اسٹیل کی پیداواری صلاحیت کا 70 فیصد تباہ ہو گیا ہے، جس کا مقصد آئی آر جی سی کو فنڈنگ کے ذرائع اور بڑی مقدار میں ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیت دونوں سے محروم کرنا ہے۔وزیر اعظم نیتن یاہو نے اس کارروائی کو ایک شاندار کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایران کی حکومت کو کچلنا جاری رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی اور امریکی افواج کے درمیان مکمل ہم آہنگی سے ایران کو کچل دیا جائے گا۔ نیتن یاہو نے زور دے کر کہا کہ ایرانی حکومت اس وقت پہلے سے کہیں زیادہ کمزور ہے جبکہ اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔