ایران نے ایف 15 طیارہ کیسے مار گرایا؟ پائلٹ کہاں چھپا تھا؟ ٹرمپ نے انٹرویو میں آپریشن کی تفصیلات بتا دیں

Wait 5 sec.

واشنگٹن (06 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی پائلٹ کے لیے کیے گئے ریسکیو آپریشن کی تفصیلات بتا دیں۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے امریکی پائلٹس کو اغوا کرنے کی کوشش کی، جسے ناکام بنا کر پائلٹس کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا، ٹرمپ نے بتایا ایرانی فوج نے ایف 15 طیارے کو شولڈر فائر میزائل سے نشانہ بنایا تو پائلٹس کو ایجیکٹ کرنا پڑا۔ٹرمپ کے مطابق ایک پائلٹ کو فوری ریسکیو کیا گیا اور دوسرے کی تلاش میں وقت لگا، طیارہ گرنے کے بعد پائلٹ نے ریڈیو پر مختصر اور غیر معمولی پیغام دیا، جس سے لگا کہ شاید وہ ایرانی فورسز کے ہاتھ لگ چکا ہے۔انھوں نے کہا ابتدائی طور پر یہ بھی شبہ تھا کہ ایران جعلی سگنلز کے ذریعے امریکی ریسکیو ٹیموں کو جال میں پھنسانے کی کوشش کر رہا ہے، شبہ تھا کہ ایرانی جعلی سگنل بھیج رہے ہیں، اور پائلٹ کا سگنل ایران کا جال ہو سکتا ہے، آخر کار ہم نے تصدیق کی کہ سنگل ہمارے پائلٹ کا ہی ہے۔امریکا اور ایران کے درمیان 45 روزہ جنگ بندی کا امکانٹرمپ نے کہا ہزاروں ایرانی فوجی اور مقامی افراد پائلٹ کی تلاش میں تھے، ایرانی حکام نے اس کی گرفتاری پر انعام بھی مقرر کر رکھا تھا، لیکن جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پائلٹس کو ڈھونڈ کر ریسکیو آپریشن مکمل کیا گیا۔امریکی صدر یہ بھی بتایا کہ پائلٹ ایک پہاڑی چٹان میں چھپنے میں کامیاب رہا، اور امریکی فوج نے ٹیکنالوجی کے ذریعے پائلٹ کو ڈھونڈا، کوئی ملک 200 فوجیوں اور 10 طیاروں کو ایک پائلٹ کے لیے خطرے میں نہیں ڈال سکتا، کوئی ملک اس طرح کا رسک نہیں لیتا لیکن پائلٹ کے لیے ہم نے کر دکھایا۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںٹرمپ نے کہا اسرائیل نے بھی ہماری مدد کی لیکن کارروائی زیادہ تر امریکا کی تھی، یہ جنگ کے آغاز کے بعد سے پہلا طیارہ تھا جو گرا ہے۔