تہران(5 اپریل 2026): ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اصفہان کے جنوبی علاقے میں ایک امریکی طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنا کر مار گرایا ہے۔پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، یہ طیارہ اصفہان کے علاقے میں ایک لاپتہ امریکی افسر کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن میں مصروف تھا، جسے ایرانی حدود کی خلاف ورزی پر تباہ کیا گیا۔بیان میں امریکی صدر پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی بڑی عسکری اور سیاسی شکست کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ایرانی فورسز اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ اس واقعے کے بعد خطے میں شدید تناؤ کی لہر دوڑ گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں گرنے والے ایف 15 طیارے کے ویپن آفیسر کو بازیاب کروانے کی تصدیق کی تھی۔ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ چند گھنٹوں کے دوران امریکی فوج نے امریکی تاریخ کا سب سے جراتمندانہ ریسکیو آپریشن کیا۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں درجنوں طیارے اور جدید ہتھیار استعمال کیے گئے، زخمی افسر کی حالت خطرے سے باہر ہے، ایک روز قبل ایک اور امریکی پائلٹ کو بھی خفیہ طور پر ریسکیو کیا گیا۔امریکا نے ایران میں اپنا لاپتا پائلٹ تلاش کر کے ریسکیو کر لیا