واشنگٹن (05 اپریل 2026): امریکا نے ایف 15 کا لاپتا پائلٹ تلاش کر کے نکال لیا، ٹرمپ نے تصدیق کر دی۔امریکی جنگی طیارے ایف 15 کی تباہی کے واقعے میں ایران کے اندر لاپتا ہونے والے دوسرے پائلٹ کا پتا لگا لیا گیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کر دی کہ پائلٹ کو بازیاب کر لیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ ہم نے امریکی پائلٹ کو ڈھونڈ نکالا، امریکی فورسز نے افسر کی تلاش کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کیا۔ انھوں نے لکھا کہ امریکی افسر محفوظ اور ٹھیک ہے، وہ ایک انتہائی قابل احترام کرنل ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد امریکی افسر کو ایران سے باہر نکال لیا گیا۔ دو روز پہلے آبنائے ہرمز کے قریب ایران نے امریکا کا ایف 15 طیارہ مار گرایا تھا۔Donald J. Trump Truth Social 04:05.26 12:08 AM ESTFROM PRESIDENT DONALD J. TRUMPWE GOT HIM! My fellow Americans, over the past several hours, the United States Military pulled off one of the most daring Search and Rescue Operations in U.S. History, for one of our incredible…— Commentary Donald J. Trump Posts From Truth Social (@TrumpDailyPosts) April 5, 2026امریکی حکومت کے ایک اہلکار نے الجزیرہ کو بتایا کہ گرائے گئے F-15E جیٹ کے عملے کے دوسرے رکن کو ایران میں ’’بھاری فائرنگ‘‘ کے بعد ’’بازیافت‘‘ کیا گیا۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںٹرمپ کے مطابق ریسکیو کیے گئے امریکی افسر زخمی ہوئے ہیں، تاہم وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ امریکی فوج اس کرنل کی لوکیشن پر 24 گھنٹے نظر رکھے ہوئے تھی اور مسلسل ان کی بازیابی کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج نے انھیں واپس لانے کے لیے درجنوں طیارے بھیجے، جو دنیا کے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس تھے۔ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس کارروائی میں کوئی بھی امریکی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکا کو ایرانی فضائی حدود پر مکمل برتری حاصل ہے۔