(6 اپریل 2026): سوشل میڈیا کے غیر اخلاقی مواد اور سائبر کرمنلز کا نشانہ بننے سے بچانے کے لیے بچوں کے لیے خصوصی نئی موبائل فون سم متعارف کرائی جا رہی ہے۔آج کے دور میں موبائل فون ہر ایک کی ضرورت بن گیا ہے۔ کمسن بچوں سے بوڑھوں تک سب کے ہاتھ میں موبائل فون نظر آتا ہے۔ تاہم اچھے مصرف کے ساتھ اس کے منفی اثرات بالخصوص سوشل میڈیا پر ہراسگی اور غیر اخلاقی مواد کی وجہ سے والدین کی اپنے بچوں سے متعلق تفکرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے اب نا بالغ بچوں کے لیے "پیرنٹل” (والدین کی نگرانی والی) نئی مخصوص موبائل فون سم متعارف کرائی جا رہی ہے۔یہ فیصلہ مصر کی حکومت نے کہا ہے اور اس کا اعلان نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کے سربراہ انجینئر محمد شمروخ ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز کی کمیٹی برائے مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس آنے والے دنوں میں بچوں کے استعمال کے لیے ایک نئی موبائل فون سم متعارف کرائی جا رہی ہے، جس کی نگرانی بچوں کے والدین کر سکیں گے۔شمروخ نے وضاحت کی کہ بچوں کے لیے مخصوص سِم کی تکنیکی تیاری اور کمپنیوں کے ساتھ آزمائش کا عمل جاری ہے اور جلد ہی اسے مصر میں کام کرنے والی تمام چاروں ٹیلی کام کمپنیوں (ووڈافون، اورنج، وی اور ای اینڈ) کے ذریعے تجارتی بنیادوں پر لانچ کر دیا جائے گا۔وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی رافت ہندی نے کہا کہ یہ سم زیادہ سے زیادہ 60 دنوں کے اندر مارکیٹ میں متعارف کرا دی جائے گی۔وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ والدین کی نگرانی اور فالو اپ ضروری ہے۔ چاہے وہ بچوں کے لیے نئی موبائل سمز کے ذریعے ہو یا ہوم انٹرنیٹ کے ذریعے ہو۔مسلمان ملک کا بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی سے متعلق اہم فیصلہ