امریکا کا پائلٹ کو بچانے کا مشن یورینیم چرانے کا بہانہ تھا، ایران

Wait 5 sec.

تہران(6 اپریل 2026): ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا کے حالیہ فوجی مشن پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا کے حالیہ فوجی مشن پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پائلٹ کو بچانے کا دعویٰ محض ایک ڈھونگ تھا، جس کا اصل مقصد ایران سے افزودہ یورینیم چوری کرنا تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ جس مقام پر امریکی فوج نے اترنے کی کوشش کی، وہاں کسی پائلٹ کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں تھا، بلکہ امریکی دعوے کے برعکس پائلٹ کی مبینہ موجودگی کا مقام مشن کی جگہ سے بہت دور ہے۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںانہوں نے واضح کیا کہ امریکی فوج کے اس خفیہ مشن کا اصل ہدف ایٹمی مواد تک رسائی حاصل کرنا اور اسے چرانا تھا۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا نے پائلٹ کو بچانے کی آڑ میں عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، جبکہ حقیقت میں یہ ایک ایٹمی ڈکیتی کی ناکام کوشش تھی۔ایران نے اس واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور ایٹمی تنصیبات کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔