ایران کے منہ توڑ جواب کے بعد امریکا نے بےدریغ طاقت کا استعمال شروع کر دیا۔ٹرمپ کی دھمکیوں پر کرارا جواب ملنے پر امریکا نے جےاےایس ایس ایم اور ای آر میزائل مشرق وسطیٰ منتقل کرنا شروع کر دیئے۔ امریکا جدید میزائل اپنے ذخائر سے نکال کر اپنی بیسز اور برطانیہ کے فیئر فورڈ بھیج رہا ہے۔جنگ کے پہلے 4 ہفتے میں امریکی افواج نے ایک ہزار سے زائد جدید میزائل فائر کیے تھے۔ امریکا کے پاس دیگر خطوں کیلئے صرف 425 میزائل باقی ہیں جو پہلے 2300 تھے جب کہ 75 میزائل تکنیکی نقص یا نقصان کی وجہ سے ناقابل استعمال قرار پائے ہیں۔جے اےایس ایس ایم اور ای آر میزائل کم بلندی پر پرواز کر کے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق جے اےایس ایس ایم اور ای آر کی رینج 900 کلومیٹر سے زائد ہے، میزائلوں میں اسٹیلتھ خصوصیات اور 450 کلوگرام وارہیڈ شامل ہے۔ نئے میزائلوں کے استعمال سے امریکی اسٹاک میں کافی حدتک کمی ہو گی۔