(5 اپریل 2026): ایک خوفناک حادثے میں کار کنویں میں جا گری جس کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔انڈین میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناسک میں جمعہ کی رات گئے پیش آیا، جہاں ایک کار زرعی کنویں میں جا گری۔ اس حادثے کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گرام پنچایت کی فائر بریگیڈ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم اور پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور ریسکیو کا کام شروع کر دیا اور کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد کار کو کرین کے ذریعہ کنویں سے نکال لیا گیا۔حادثے میں مرنے والوں میں راکھی سنیل درگوڑے، آشا انل درگوڈے، سریشتی انل درگوڈے، سنیل درگوڈے، شریاش درگوڈے، مادھوری درگوڈے، سمرودھی درگوڈے، ریشما درگوڈے اور شروانی درگوڑے شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ خاندان ایک سماجی اجتماع سے واپس آ رہا تھا۔ تاہم حادثے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔