(5 اپریل 2026): کمسن لڑکی کو چاقو سے حملہ کر کے شدید زخمی کرنے والا ملزم کا بھیانک انجام ہوا اور چند گھنٹے بعد ہی وہ زندہ جل کر مر گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے راجدھائی دہلی میں پیش آیا، جہاں 24 سالہ شخص نے کمسن لڑکی کو چاقو سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا، تاہم چند گھنٹے بعد ہی وہ پراسرار طور پر زندہ جل کر مر گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں شام ساڑھے پانچ بجے فون پر اطلاع دی گئی کہ روی داس مندر کے قریب ایک نا بالغ لڑکی کو چاقو مارا گیا ہے اور وہ شدید زخمی حالت میں بے ہوش پڑی ہے۔پولیس نے مطابق جب نفری وہاں پہنچی تو اہل علاقہ اس کو پہلے ہی اسپتال پہنچا چکے تھے، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق وہ ابھی بیان دینے کے قابل نہیں ہے۔متاثرہ لڑکی کے جسم پر چاقو کے متعدد زخم آئے ہیں اور اس سلسلے میں قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا اس کے چند گھنٹے بعد ہمیں اطلاع ملی کہ ایک گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹ گیا ہے جب پولیس وہاں پہنچی تو پتہ چلا کہ سلنڈر پھٹنے سے 24 سالہ نوجوان جتن کی موت ہو چکی ہے۔ حادثے کے وقت وہ گھر میں اکیلا تھا۔تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ جتن وہی شخص ہے، جس نے لڑکی کو چاقو مار کر زخمی کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ فرانزک ٹیموں نے دونوں مقامات کا معائنہ کیا ہے اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ سلنڈر دھماکا حادثاتی تھا یا جان بوجھ کر ہوا۔