آبنائے ہرمز نہیں کھولی تو ایران میں کوئی پل نہیں رہے گا، ٹرمپ

Wait 5 sec.

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے اگر آبنائے ہرمز نہیں کھولی تو ایران میں کوئی پل نہیں رہے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا حالیہ بیان میں کہنا ہے کہ ہم نے پہلی، دوسری اور تیسری رجیم چینج کردی، امریکی تجاویز ڈیل کے لیے بہت اہم ہیں، جنگ فوراً ختم ہوسکتی ہے اگر ایران وہ کرے جو ہم کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی این این کا پول کہتا ہے کہ میں جنگ ہار گیا لیکن نہیں ہارا، ضرورت پڑی تو ایران کے تیل پر بھی قبضہ کریں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران میں مذاکرات کار اب زیادہ معقول ہیں، امریکا، ایران میں موجود دانشمند لوگوں سے بات کررہا ہے۔یہ پڑھیں: ایران نے عارضی جنگ بندی مسترد کر دیٹرمپ نے کہا کہ ایران کی حمایت کرنے والے بے قوف ہیں، امریکی چاہتے ہیں کہ ہم ایران میں جیتیں۔واضح رہے کہ تہران نے پاکستان کے ذریعے امریکی تجویز کا باقاعدہ جواب دے دیا جس میں دوٹوک کہا گیا ہے کہ صرف مستقل امن اور پابندیوں کےخاتمے پر ہی بات ہو گی۔ایران نے واضح کیا جنگ کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں۔ایران نے اپنے مطالبات کی فہرست بھی پیش کر دی ہے جس میں ایران پر عائد تمام معاشی پابندیوں کا خاتمہ شامل ہے۔ مطالبات میں کہا گیا کہ جنگ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیرنو اور خطے میں تمام تنازعات کا حل ہو۔