جن کے پاس جنگیں چھیڑنے کی طاقت ہے وہ امن کا انتخاب کریں، پوپ لیو

Wait 5 sec.

ویٹیکن سٹی( 6 اپریل 2026): مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے دنیا بھر میں جاری تنازعات اور جنگوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طاقت اور غلبے کی پالیسیاں ترک کر کے امن کے قیام کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔سینٹ پیٹرز اسکوائر میں خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ عالمی رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ فتوحات، طاقت کی نمائش اور غلبے کے تمام منصوبوں کو پس پشت ڈال دیں اور صرف انسانیت کی بھلائی کے لیے کام کریں۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کی دنیا میں لوگ تشدد کے عادی ہوتے جا رہے ہیں اور انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حسی بڑھتی جا رہی ہے، جو کہ ایک خطرناک رجحان ہے۔پوپ لیو نے اپنے خطاب میں واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کے پاس ہتھیار ہیں وہ انہیں رکھ دیں، اور جو لوگ جنگیں شروع کرنے کی طاقت اور اختیار رکھتے ہیں، وہ اب امن کا راستہ اختیار کریں۔انہوں نے زور دیا کہ طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات اور ہم آہنگی کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جائے تاکہ انسانیت کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے۔