قطر میں ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق اہم ہدایات جاری

Wait 5 sec.

دبئی: قطر کی وزارتِ داخلہ (MoI) نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے طریقہ کار، شرائط اور ہدایات جاری کر دی ہیں، جس سے درخواست دہندگان کے لیے عمل کو مزید واضح کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قطر کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کو درست شناختی دستاویزات جمع کرانا ہوں گی، اپنی حالیہ تصویر فراہم کرنا ہوگی، جبکہ بینائی اور عمومی صحت کا جائزہ لینے کے لیے طبی معائنہ بھی لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ ایک مؤثر رہائشی اجازت نامہ (ریزیڈنس پرمٹ) پیش کرنا بھی ضروری ہے۔بیان کے مطابق لائٹ گاڑیوں، موٹر سائیکل اور خصوصی افراد کے لائسنس کے لیے کم از کم عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے۔بھاری گاڑیوں، مشینری اور پبلک ٹرانسپورٹ سمیت دیگر کیٹیگریز کے لیے کم از کم عمر 21 سال رکھی گئی ہے۔درخواست دہندگان کو کسی منظور شدہ ڈرائیونگ اسکول میں داخلہ لینا ہوگا، جہاں انہیں نظریاتی اور عملی تربیت مکمل کرنا ہوگی۔ لائسنس کے حصول کے لیے تمام مطلوبہ ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔یو اے ای پہلی بار دنیا کے ٹاپ ٹین برآمد کنندگان میں شاملتمام مراحل کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد، درخواست دہندگان اپنا ڈرائیونگ لائسنس دو طریقوں سے حاصل کر سکتے ہیں: یا تو اپنے ڈرائیونگ اسکول کے ٹریفک آفس سے رجوع کریں، یا پھر آن لائن سہولیات جیسے میٹراش ایپ اور وزارتِ داخلہ کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دیں۔