اسرائیل کی لبنان پر وحشیانہ بمباری، 4 سالہ چی سمیت متعدد افراد جاں بحق و زخمی

Wait 5 sec.

بیروت(6 اپریل 2026): لبنان پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے، بیروت سمیت مختلف شہروں پر بمباری میں مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔اسرائیل کی جانب سے لبنان پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، تازہ ترین فضائی بمباری میں دارالحکومت بیروت سمیت کئی شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک چار سالہ بچی سمیت مزید 8 افراد جاں بحق اور 55 زخمی ہو گئے۔لبنانی حکام کے مطابق 2 مارچ سے جاری صہیونی جارحیت اب تک ایک ہولناک انسانی المیے کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے لبنانی شہریوں کی مجموعی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 125 بچے اور 91 خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔اسرائیلی فضائیہ کی مسلسل بمباری سے سیکڑوں رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں، جس کی وجہ سے لبنان میں داخلی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد شدید کسمپرسی کی حالت میں محفوظ مقامات کی تلاش میں ہیں، جبکہ شہری علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی کے باعث امدادی کارروائیوں میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔