حساس تنصیبات پر حملے دشمن کے لیے جہنم کے دروازے کھول دیں گے، ایران کی وارننگ

Wait 5 sec.

تہران (05 اپریل 2026): ایران نے امریکا و اسرائیل کو وارننگ دی ہے کہ اگر انھوں نے حساس تنصیبات پر حملے کیے تو دشمن کے لیے جہنم کے دروازے کھول دیں گے۔خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے حساس تنصیبات پر حملے ہوئے تو دشمن کے لیے جہنم کے دروازے کھل جائیں گے۔کمانڈر نے کہا صدر ٹرمپ مسلسل شکستوں کے بعد بوکھلاہٹ میں بے وقوفانہ بیانات دے رہے ہیں، ہم نے اب تک جو کہا وہ کر دکھایا ہے، آئندہ کوئی غلطی کی گئی تو امریکی اور صہیونی فوجی ٹھکانوں پر اتنے شدید حملے ہوں گے کہ وہ سنبھل نہیں پائیں گے۔علی عبداللہی نے کہا ملکی اثاثوں کی حفاظت کے لیے ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کریں گے، ہر حملے کا جواب فوری دیا جائے گا۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںیہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسی دن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 48 گھنٹوں کی مہلت دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے، ورنہ ان پر قیامت ڈھا دیں گے۔بعد ازاں ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر رات کے وقت ہونے والے دھماکوں کی ویڈیو شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ تہران پر ایک بڑے حملے میں ایران کے کئی اعلیٰ فوجی رہنما مار دیے گئے ہیں۔