’امریکی حکام کو میٹنگز میں ’’کوکین کا نشہ‘‘ نہ کرنے کا مشورہ‘

Wait 5 sec.

(5 اپریل 2026): فرانسیسی جنرل مائیکل یاکولیف نے امریکی حکام کو میٹنگز کے دوران کوکین کا نشہ نہ کرنے کا نادر مشورہ دے دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی جنرل مائیکل یاکولیف نے امریکی حکام کو میٹنگز کے دوران کوکین کا نشہ نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی جنرلز میٹنگز کے دوران کوکین سونگھنا بند کر دیں۔جنرل مائیکل یاکولیف نے یہ مشورہ اس وقت دیا جب صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ وہ اُس خبر پر کیا تبصرہ کریں گے کہ امریکا ایران میں موجود یورینیئم پر قبضے اور اسے وہاں سے نکالنے کے آپریشن کے لیے رن وے بنانے پر غور کر رہا ہے۔French General Yakovlev ridiculed the scenarios devised by the Trump administration for removing uranium from Iran, deeming them unrealistic and closer to science fiction.“American officials should stop sniffing cocaine above their desks between meetings.” pic.twitter.com/sovBueRxr5— إيران الحدث (@iranin_arabic_) April 2, 2026  فرانسیسی جنرل نے کہا اگر اعلیٰ فوجی افسر یہ تجویز ان الفاظ میں رکھیں گے کہ یہ بڑا عظیم منصوبہ ہے، تو وہ جواب میں کہیں گا کہ کوکین سونگھنا بند کر دو۔ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریںواضح رہے کہ مائیکل یاکولیف نے پہلے بھی ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا ٹرمپ کا ساتھ دینا ایسا ہے جیسے آئس برگ سے ٹکرانے کے بعد ٹائٹینک کا ٹکٹ خریدنا۔