ایسے تمام ایرانی فوجی رہنما ختم کر دیے، جن کا رویہ غیر محتاط تھا، ٹرمپ کا دعویٰ

Wait 5 sec.

واشنگٹن (5 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسے تمام ایرانی فوجی رہنما ختم کر دیے جن کا رویہ غیر محتاط تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ تہران پر بڑے حملے میں کئی ایرانی فوجی رہنما مارے گئے ہیں اور ایسے تمام ایرانی فوجی رہنما ختم کر دیے، جن کا رویہ غیر محتاط تھا۔ٹرمپ نے تہران پر حملوں کی ویڈیو بھی ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کر دی اور لکھا کہ تہران میں بڑے پیمانے پر فضائی حملوں کے دوران فوجی رہنماؤں کو ختم کیا گیا۔ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریںواضح رہے کہ اس پوسٹ سے قبل امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل کی گئی پوسٹ میں 48 گھنٹے میں آبنائے ہومرز نہ کھولنے پر ایران پر قیامت ڈھانے کی دھمکی دی تھی۔