تل ابیب(5 اپریل 2026): اسرائیلی فوج کے سینئر کمانڈر نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جنگی صلاحیتوں اور طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال توقعات سے بالکل مختلف ہے۔ٹائمز آف اسرائیل’ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے خلاف برسرِپیکار اسرائیلی فوجی کمانڈ کے سربراہ رفی میلیوماسگب نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کی عسکری قوت نے اسرائیلی فوج کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حزب اللہ اس وقت انتہائی فعال ہے اور اس کے پاس تقریباً 10 ہزار راکٹوں سمیت بڑی تعداد میں لانچرز موجود ہیں۔اسرائیلی کمانڈر نے مزید کہا کہ حزب اللہ کی تیاری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ مسلسل چھ ماہ تک روزانہ پانچ راکٹ داغنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔رفی میلیوماسگب کا کہنا تھا کہ ہم نے حزب اللہ کے بارے میں جو سوچا تھا، حقیقت اس کے برعکس نکلی ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اسرائیلی دفاعی حکام حزب اللہ کی اصل طاقت کا درست تخمینہ لگانے میں ناکام رہے ہیں۔