ڈونلڈ ٹرمپ کی اسپتال منتقلی اور موت کی خبریں ! اصل کہانی سامنے آگئی

Wait 5 sec.

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بگڑتی ہوئی صحت اور اچانک موت کے حوالے سے وائرل ہونے والی خبروں کی تردید کردی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بگڑتی ہوئی صحت اور اچانک موت کے حوالے سے خبریں وائرل ہوئیں۔ویڈیوز میں میری لینڈ کے والٹر ریڈ میڈیکل سینٹر کے باہر صدارتی قافلہ اور پولیس کی گاڑیاں سڑک بلاک کرتے ہوئے دیکھی گئیں تاہم تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ یہ ویڈیوز پرانی تھیں جن کا حالیہ صورتحال سے کوئی تعلق نہیں تھا۔وائٹ ہاؤس کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ بالکل خیریت سے ہیں اور وہ وائٹ ہاؤس میں اپنے معمول کے امور انجام دے رہے ہیں۔وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام منفی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔جاری کردہ ایک ہنگامی بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کسی قسم کے شدید اعصابی تناؤ کا شکار نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں کسی طبی مرکز منتقل کیا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا صدر ٹرمپ کو والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر منتقل کیے جانے کی خبریں من گھڑت ہیں، وہ بالکل خیریت سے ہیں اور وائٹ ہاؤس میں اپنی صدارتی ذمہ داریاں معمول کے مطابق انجام دے رہے ہیں۔صدارتی ترجمان اسٹیون چونگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (X) پر لکھا کہ "آج تک کسی امریکی صدر نے عوام کے لیے اتنی محنت نہیں کی جتنی صدر ٹرمپ کر رہے ہیں۔”وائٹ ہاؤس کی تردید کے باوجود واشنگٹن کے صحافتی حلقوں میں کچھ سوالات تاحال جواب طلب ہیں، میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ، جو ہمیشہ خبروں اور کیمروں کے سامنے رہنے کے شوقین ہیں، اچانک منظرِ عام سے کیوں غائب ہوئے؟سب سے زیادہ حیرت اس بات پر ظاہر کی جا رہی ہے کہ صدر ٹرمپ ہفتے کے روز اپنے من پسند مقام ‘مارا لاگو’ میں گالف کھیلنے بھی نہیں آئے، جو ان کا برسوں کا معمول ہے تاہیم صدارتی ترجمان اس بات کی کوئی ٹھوس وضاحت پیش نہیں کر سکے کہ ہفتے کے روز صدر کی تمام عوامی مصروفیات اچانک کیوں ترک کر دی گئیں۔