سعودی عرب کے کونسے علاقے جمعے تک بارش کی زد میں رہیں گے؟

Wait 5 sec.

ریاض: سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے پیر سے جمعے تک مملکت کے مختلف علاقوں میں درمیانے درجے سے شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں کہا ہے کہ مکہ مکرمہ، عسیر، حائل، تبوک، الجوف، حدود الشمالیہ اور الشرقیہ ریجن بارش سے متاثر ہوں گے۔قومی مرکز نے بیان میں رہائشیوں اور شہریوں پر زور دیا کہ ’وہ متوقع موسمی صورتحال کے حوالے سے ویب سائٹ، سوشل میڈیا چینلز اور’انوا‘ ایپلی کیشنز کے ذریعے جاری کردہ ہدایات اور الرٹ پرعمل کریں۔‘سعودی عرب: 6 ہزار 285 غیرقانونی تارکین ملک بدرشہری دفاع کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔