دبئی (06 اپریل 2026): ایرانی فوجی حکام نے اتوار کو کہا کہ امریکی پائلٹ کی تلاش کے لیے جاری مشن کے دوران ایران کے صوبہ اصفہان کے جنوب میں کئی امریکی طیارے تباہ ہو گئے۔امریکی حکام نے روئٹرز کو ہفتہ دیر گئے بتایا کہ امریکی پائلٹ، جس کا ایف-15 طیارہ جمعہ کو ایران میں گرایا گیا تھا، بچا لیا گیا، جس سے ایک دن قبل بھی عملے کے دوسرے رکن کو بازیاب کیا گیا تھا۔ایرانی مسلح افواج کی متحدہ کمانڈ کے ترجمان نے کہا ’’میدان میں ماہرین کی تحقیقات سے پتا چلا کہ ہماری افواج نے امریکی فوج کے 2 سی-130 ٹرانسپورٹ طیارے اور 2 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تباہ کر دیے ہیں۔‘‘ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب کے علیحدہ بیانات میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی Hermes-900 ڈرون کے ساتھ ساتھ ایک امریکی MQ-9 ڈرون بھی اصفہان صوبے میں گرایا گیا۔ روئٹرز فوری طور پر ایرانی دعوؤں کی تصدیق نہیں کر سکا ہے۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںایران کی نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی تلاش کا آپریشن ہفتہ کی شام سے تین مختلف صوبوں میں کیے گئے، جن میں چہارمحال و بختیاری، کہگیلویه و بویراحمد، اور اصفہان شامل ہیں۔ادھر ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز نے کہا ہے کہ امریکی صدر اور جرنیل اچھی طرح جان چکے ہیں ایران ہر جارحیت کا جواب دینا جانتا ہے، ایران کے کسی بھی علاقے میں کسی بھی قسم کی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ترجمان نے کہا زمینی کارروائی یا دراندازی کرنے والوں کو خدا کے سپاہیوں کی طاقت سے کچل دیا جائے گا، مسلح افواج کی فولادی طاقت دشمن کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کرے گی، ایرانی سرزمین کی حفاظت کے لیے مسلح افواج مکمل تیار ہیں۔