تہران (05 اپریل 2026): ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر جوہری تنصیبات سے تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں زندگی ختم ہو جائے گی۔انادولو خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ہفتے کو کہا کہ ریڈیو ایکٹو تابکاری خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے دارالحکومتوں میں زندگی ختم کر دے گی، تہران میں نہیں۔یہ بیان امریکا-اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد سامنے آیا جو ایران کے بوشہر جوہری پلانٹ کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ عباس عراقچی نے امریکی سوشل میڈیا کمپنی X کے ذریعے کہا ’’یوکرین کے زاپوریزھیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب حملوں پر مغرب کے غم و غصے کو یاد کریں۔‘‘امریکا نے ایران میں اپنا لاپتا پائلٹ تلاش کر کے ریسکیو کر لیاانھوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا بوشہر میں جوہری تنصیب پر اب تک 4 بار بمباری کر چکے ہیں، ہماری پیٹروکیمیکل تنصیبات پر حملے بھی دشمن کے ’’اصل مقاصد‘‘ کو ظاہر کرتے ہیں۔ہفتے کو امریکی اور اسرائیلی حملوں نے ایران کے بوشہر جوہری پلانٹ کو نشانہ بنایا تھا، جس میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور جنگ بندی کی کوششوں کے سلسلے میں کوئی سنجیدہ پیش رفت دکھائی نہیں دیتی۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں