امریکی اور اسرائیلی حملے ’’جنگی جرائم‘‘ ہیں، ایران کا اقوام متحدہ کے نام خط

Wait 5 sec.

جنیوا (5 اپریل 2026): ایرانی مندوب نے اقوام متحدہ کے نام خط لکھا ہے جس میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو جنگی جرائم قرار دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت عالمی اداروں کو خط ارسال کیا ہے، جس میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو جنگی جرائم قرار دیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران میں بجلی، پانی، توانائی اور دیگر سول تنصیبات پر حملے جنگی جرائم ہیں۔ ان حملوں کا مقصد شہری آبادی میں خوف اور بڑے پیمانے پر نقصان پہچانا ہے۔خط کے متن کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے یہ اقدامات بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ ان کارروائیوں سے حملہ آوروں کی مجرمانہ سوچ واضح ہوتی ہے۔ایرانی مندوب کی جانب سے لکھے گئے خط میں یکم اپریل 2026 کو کرج، تہران پل پر حملے کا بھی ذکر ہے اور کہا گیا ہے کہ اس اہم رابطہ پُل کو نشانہ بنایا گیا، جس سے آمدورفت اور امدادی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔اس کے علاوہ خط میں 4 اپریل کو ماہشہر پیٹرو کیمیکل زون پر حملے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس حملے میں متعدد تنصیبات متاثر، کیمیکل اخراج اور انسانی و ماحولیاتی خدشات پیدا ہوئے۔امریکا اور اسرائیل نے ہرمزگان کے بندر خمیر میں سیمنٹ فیکٹری پر بھی حملے کیے۔ یہ تمام حملے دانستہ اور منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے۔ صدر ٹرمپ کے ایران کو پتھر کے دور میں واپس لے جانے جیسے بیانات جنگی جرائم پر اکسانے کے مترادف ہیں۔ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریںایران نے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور عالمی برادری سے حملوں کی مذمت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کی واضح مذمت کی جائے، فوری اقدامات سے حملے روکےجائیں اور اس کے ذمہ دار افراد کو بین الاقوامی قانون کے تحت جوابدہ بنایا جائے۔