واشنگٹن (5 مارچ 2026): ایران جنگ کے بعد صدر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت تیزی سے گر رہی ہے مڈ ٹرم الیکشن میں اپ سیٹ متوقع ہے۔امریکی ٹی نے ایران جنگ کے دوران نئی سروے رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق صدر ٹرمپ کی مقبولیت تیزی سے گر رہی ہے۔ایران جنگ میں امریکی نقصان اور دنیا کے امن کو خطرے میں ڈالنے کے ٹرمپ کے فیصلے کے بعد امریکی صدر کا بڑا سیاسی نقصان ہو رہا ہے اور ان کی مقبولیت میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے پرانے ووٹرز میں سے کئی اب پچھتاوے کا شکار ہیں۔امریکی شہریوں نے پٹرول کی بڑھتی قیمتوں، مہنگائی، ایران جنگ اور امیگریشن پالیسی پرعدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریںامریکی میڈیا کے مطابق اگر ٹرمپ کی مقبولیت اسی طرح گرتی رہی تو رواں برس امریکا میں ہونے والے مڈ ٹرم الیکشن میں بڑا اپ سیٹ متوقع ہے۔