ایران: حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ایک اور شخص کو پھانسی دے دی گئی

Wait 5 sec.

تہران(6 اپریل 2026): ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے الزام میں گرفتار ایک اور شخص کو سزائے موت دے دی گئی۔ ایرانی عدلیہ کے مطابق جنوری میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار کیے گئے علی فہیم نامی شخص کی پھانسی پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔ایرانی عدلیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ علی فہیم ملکی سلامتی کے خلاف تخریبی کارروائیوں میں عملی طور پر ملوث پائے گئے تھے۔ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک فوجی عمارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہو کر وہاں سے اسلحہ اور بارود نکالنے سمیت عمارت کو آگ لگانے کی کوشش کی تھی۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘میزان’ کے مطابق ملزم کے خلاف سنگین الزامات ثابت ہونے پر عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، جس کی بعد ازاں ایرانی سپریم کورٹ نے بھی توثیق کر دی تھی۔ تمام قانونی مراحل مکمل ہونے کے بعد علی فہیم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔