امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایران کو ڈیل کرنے کے لیے ایک دن کی مہلت دیتے ہوئے منگل تک کی ڈیڈلائن دے دی اور دھمکی دی کہ ایک رات میں ایران کو تباہ و برباد کر دیں گے اور وہ رات کل ہوسکتی ہے۔وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنا تاریخ کا اہم آپریشن تھا، ایران کی سرزمین سے امریکی پائلٹ کو ریسکیو کیا ایک پائلٹ کو واپس لانے کیلئے 200 فوجیوں نے آپریشن کیا اور امریکا ایران میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔انہوں نے بتایا کہ پائلٹ کو ریسکیو کرنے کیلئے امریکی طیارے ایران کےاندر گئے پائلٹ ریسکیو کرنےکےتاریخی آپریشن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایران کیخلاف امریکاکی جنگ اچھی طرح سے جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی پائلٹ کو دن میں ایران کے اندر جاکر ریسکیو کیا اور اس ریسکیو آپریشن کرنے والے امریکی فوجیوں کو بہت قریب سے فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا، آپریشن میں طیاروں کو نقصان پہنچنے پر 10منٹ میں ٹھیک کیا گیا جب کہ ایرانی فوجی اپنے بری طرح زخمی کرنل کو ڈھونڈتی رہی۔