ایران کی 97 ویں لہر : امریکی افسران کے خفیہ ٹھکانوں پر بھرپور حملے

Wait 5 sec.

ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آپریشن ’وعدہ صادق فور‘ کی 97ویں لہر کامیابی سے مکمل کرلی ہے جس میں امریکہ کے خفیہ ٹھکانوں پر حملے کیے گئے۔اس کارروائی میں ایران کی افواج نے خلیج فارس میں امریکی اور صہیونی اہداف پر بھرپور حملے کیے، کویت میں امریکی افسران کے خفیہ ٹھکانے کو بیلسٹک میزائل اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔پاسداران انقلاب نے متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی اہلکاروں پر حملے میں 25 افراد کے ہلاک یا زخمی ہونےکا دعویٰ کیا ہے۔اس کے علاوہ جبل علی بندرگاہ میں صہیونی تجارتی جہاز "کنگ ڈاؤ اسٹار” پر کروز میزائل حملہ کیا گیا، جبل علی بندرگاہ پر کھڑے بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی، جس کی مکمل تباہی کا خدشہ ہے۔پاسداران انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول مزید سخت کردیا گیا ہے، متعدد جہازوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے شہر بئر السبع میں فوجی صنعتی علاقے پر بھی حملے کیے، انہوں نے اعلان کیا ہے کہ امریکی و صہیونی اہداف پر جوابی کارروائی جاری رہے گی۔ایران نے اسرائیل پر حملوں کی نئی لہر شروع کردی