میئر لندن صادق خان کےگھر کے باہر سے اسلحے سے بھرا بیگ ملنے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق میئرصادق خان کے گھر کے باہر سے شہری کو ایک بیگ ملا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی، بیگ میں سب مشین گن، پستول، ٹیزر گن اور دیگر اسلحہ موجود تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحے کا بیگ پولیس اہلکار میئر کے گھر کے باہر بھول گئے تھے۔غفلت برتنے پر حکام نے تادیبی کارروائی کرتے ہوئے 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا جب کہ معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی۔شہری کے پولیس کو اطلاع دینے پر پولیس نے بروقت ایکشن کیا اور ضابطے کی ضروری کارروائی مکمل کی۔