تہران : ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندہ برائے سلامتی کونسل سعید جلیلی نے ٹرمپ کی حالیہ پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ ان کو چپ کرانے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو بولنے دیں چپ کرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کے بیانات ہی خود امریکا کا اصل چہرہ بےنقاب کررہے ہیں۔سلامتی کونسل کے نمائندے سعید جلیلی نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا طرزِ گفتگو اور بیانات دنیا کے سامنے عیاں کرنے کیلئے کافی ہیں۔سعید جلیلی نے کہا کہ مجید خادمی کی شہادت انقلاب کی راہ کو مزید مضبوط اور دشمنوں کے زوال کو تیز کرے گی، قوم عزم کے ساتھ آگے بڑھے گی۔ مجید خادمی کا راستہ زندہ رہے گا اور اس پر چلنے والوں کی کمی نہیں ہوگی۔مزید پڑھیں : ایک رات میں ایران کو تباہ و برباد کر دیں گے، ٹرمپ واضح رہے کہ کچھ دیر قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ڈیل کرنے کے لیے ایک دن کی مہلت دیتے ہوئے منگل تک کی ڈیڈلائن دے دی اور دھمکی دی کہ ایک رات میں ایران کو تباہ و برباد کر دیں گے اور وہ رات کل ہوسکتی ہے۔وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنا تاریخ کا اہم آپریشن تھا، ایران کی سرزمین سے امریکی پائلٹ کو ریسکیو کیا ایک پائلٹ کو واپس لانے کیلئے 200 فوجیوں نے آپریشن کیا اور امریکا ایران میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔انہوں نے بتایا کہ پائلٹ کو ریسکیو کرنے کیلئے امریکی طیارے ایران کےاندر گئے پائلٹ ریسکیو کرنےکےتاریخی آپریشن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایران کیخلاف امریکاکی جنگ اچھی طرح سے جاری ہے۔