اسمارٹ سٹی انڈیکس 2026: سعودی عرب کے 8 شہر شامل

Wait 5 sec.

ریاض: انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ ڈویلپمنٹ (آئی ایم ڈی) کے سمارٹ سٹی انڈیکس 2026 میں سعودی عرب کے 8 شہروں نے نمایاں کارکردگی ریکارڈ کی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سمارٹ سٹی انڈیکس 2026 میں ریاض27 ویں پوزیشن سے عالمی سطح پر24 ویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ مکہ مکرمہ 50 ویں، جدہ 55 ویں، مدینہ منورہ 67 ویں اور الخبر 64 ویں نمبر پر ہے۔رپورٹس کے مطابق العلا، رینکنگ میں 112 ویں سے 85 ویں پوزیشن پرآگیا، جو اس کے ترقیاتی اور سیاحتی منصوبوں میں تیز رفتار پیش رفت کی علامت ہے۔سمارٹ سٹی انڈیکس 2026 میں حائل اور حفر الباطن کو پہلی مرتبہ شامل کیا گیا۔ 148 شہروں میں حائل 33 ویں جبکہ حفر الباطن 100 ویں نمبر پر رہا۔سمارٹ سٹی انڈیکس میں زیورخ سرفہرست ہے، اوسلو دوسرے جبکہ جنیوا تیسرے نمبر پر ہے۔سمارٹ سٹی انڈیکس اس بات کی جانچ کرتا ہے کہ شہر کس طرح خدمات کے بارے میں رہائشیوں کے تصورات، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور روزمرہ زندگی پر ان کے اثرات کی بنیاد پر جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہیں۔سعودی عرب: 6 ہزار 285 غیرقانونی تارکین ملک بدریہ نتائج شہری خدمات کے فروغ، سمارٹ اور پائیدار شہروں کی تعمیر کے لیے سعودی عرب کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں، جو معیار زندگی کو بہتر اورعالمی مسابقت کو مضبوط بناتے ہیں۔یاد رہے سعودی عرب 2026 کو مصنوعی ذہانت کے سال کے طور پر منا رہا ہے۔