تہران: ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں بجلی گھروں اور پلوں پر حملوں کی دھمکیاں ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے مترادف ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر، جو اپنے ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہیں، کی جانب سے جنگی جرائم کے ارتکاب کی دھمکی دی گئی ہے۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںکاظم غریب آبادی نے بین الاقوامی قانون کی متعلقہ شقوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ”بجلی گھروں اور پلوں (شہری انفراسٹرکچر) کو نشانہ بنانے کی دھمکی بین الاقوامی فوجداری عدالت کے روم اسٹیٹیوٹ کے آرٹیکل 8(2)(b) کے تحت جنگی جرم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں اور عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔