خوفناک سڑک حادثہ، ٹرک اسکوٹی کو 5 کلومیٹر تک گھسیٹتا رہا، خاتون جاں بحق

Wait 5 sec.

(5 اپریل 2026): بھارتی شہر حیدر آباد میں خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ٹرک نے اسکوٹی کو ٹکر ماری اور اسے 5 کلومیٹر تک گھسیٹتا ہوا لے گیا۔انڈین میڈیا کے مطابق خوفناک حادثے کے نیتجے میں خاتون موقع پر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی جبکہ شوہر شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔پولیس حکام کے مطابق حادثہ مادھاپور میں مائنڈ اسپیس انڈر پاس کے قریب پیش آیا، 26 سالہ عبدالباسط اور ان کی 22 سالہ اہلیہ عائشہ کوکٹ پلی میں فلم دیکھنے کے بعد مہیشورم میں واقع اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ ایک تیز رفتار ٹرک نے ان کی اسکوٹی کو زوردار ٹکر مار دی۔جوڑا ٹرک کے نیچے پھنس گیا تھا لیکن اس کے باوجود ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی اور اسے مبینہ طور پر جوبلی ہلز کی طرف دوڑاتا رہا۔حادثہ اُس وقت منظر عام پر آیا جب کچھ نوجوانوں نے ٹرک کو اسکوٹی گھسیٹتے ہوئے دیکھا اور مداخلت کی۔ انہوں نے پیچھا کرنے کے بعد ٹرک کو روکنے میں کامیابی حاصل کی، مگر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی کو مقامی لوگوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔دونوں متاثرین کو فوری طور پر علاج کیلیے اسپتال پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں نے عائشہ کی موت کی تصدیق کر دی جبکہ عبدالباسط کی جان بچ گئی کیونکہ وہ ٹرک کے نیچے گرنے کے بعد ایک طرف ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔متاثرہ جوڑے کا تعلق میں کیرالہ سے تھا، ان کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی اور وہ حیدر آباد میں مقیم تھے۔