’ایران سے کل تک ڈیل ہوسکتی ہے‘

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر تک ایران سے معاہدے کا قوی امکان ظاہر کر دیا۔فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور کل تک ڈیل ہوسکتی ہے، ایران کیساتھ معاہدہ جلد طے پا سکتا ہے مذاکرات کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ٹرمپ نے بڑی پیش رفت کا اشارہ دیتے ہوئے ایران ڈیل کے حوالے سے انتہائی امید کا اظہار کیا ہے۔ پیر کا دن فیصلہ کن قرار دیا جارہا ہے جس میں ایران کے ساتھ نئی ڈیل کی تیاریاں جاری ہیں۔وائٹ ہاؤس اور تہران میں رابطے تیز ہونے کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیل نہ کرنے اور آبنائے ہرمز تاحال بند رکھنے پر ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ بزدلوں! آبنائے ہرمز کھول دو ورنہ جہنم جیسی زندگی گزارو گے، آنے والا منگل ایران میں بجلی گھروں اور پلوں کی تباہی کا دن ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ایران میں ایسا منظر دیکھا جائے گا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہوگا، بس دیکھتے جاؤ۔گزشتہ روز بھی امریکی صدر نے ایران کو اہم آبی گزر گاہ آبنائے ہرمز 48 گھنٹے میں نہ کھولنے پر شدید ردعمل سے خبردار کیا تھا۔